تحریک انصاف کو سردار ایاز صادق کی حمایت کی تجویز دی تھی ،اعجاز الحق
پیر 9 نومبر 2015 13:29
اسلام آباد ۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرے اور عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں کرے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو تجویز دی تھی کہ وہ سپیکر کے انتخاب میں سردار ایاز صادق کی حمایت کریں مگر پی ٹی آئی نے ایسانہیں کیا دیگر تمام جماعتوں نے سردار ایاز صادق کے حق میں بہتر فیصلہ کیا جو ایک اچھی روایت ہے ۔
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر کے امیدوار کو سردار ایاز صادق کے حق میں دستبردار کروایا جو اچھی روایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو تجویز دی تھی کہ وہ سپیکر کیلئے سردار ایاز صادق کی حمایت کریں مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا اب وہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں کے قول و فعل میں تضاد ہے اب سردار ایاز صادق کو سپیکر تسلیم کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.