سری نواسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے، ششانک منوہر جون دو ہزار سولہ تک اس عہدے پر برقرار

پیر 9 نومبر 2015 13:29

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) طاقت اور دولت کے بل بوتے پر عالمی کرکٹ میں ہیرا پھیری کرنے والے سری نواسن خود ہی ہیرا پھیری کا شکار ہو گئے۔ جس بھارتی بورڈ کی طاقت سے وہ آئی سی سی کے چیئرمین بنے اسی بورڈ نے ان کی ٹانگیں کھینچ کر آئی سی سی کی اونچی کرسی سے نیچے گرا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کی حمایت سے ہاتھ کھینچ کر سب کو حیران کر دیا۔

سری نواسن نے جس عہدے کے لئے اتنے پاپڑ بیلے پانچ مہینے بھی اس پر برقرار نہ رہ سکے۔بگ تھری فارمولے سے جس بورڈ کو انہوں نے آئی سی سی کا کرتا دھرتا بنایا اسی بورڈ نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر کو اب آئی سی سی چیئرمین کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے۔ ششانک منوہر جون دو ہزار سولہ تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :