اسلام آباد : قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر سردار ایاز صادق کو اسپیکر منتخب کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 نومبر 2015 13:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 نومبر 2015 ء) : قومی اسمبلی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے سے قبل ہی سردار ایاز صادق کا نام ویب سائٹ پر بطور اسپیکر دے دیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیکر شپ کے عہدے کے لیے پولنگ کا عمل ایک بجے روک دیا گیا تھا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے لیکن قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے سے قبل ہی سردار ایاز صادق کو اسپیکرمنتخب دکھا دیا گیا .