ویسٹ انڈین سپنر سنیل نرائن کا ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا

پیر 9 نومبر 2015 13:18

ویسٹ انڈین سپنر سنیل نرائن کا ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) ویسٹ انڈین سپنر سنیل نرائن کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں آفیشلز نے سنیل نرائن کی کچھ گیندوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بورڈ کے حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد سیریز کے باقی میچز میں سنیل نرائن کے ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا اور سنیل نرائن کو 14 روز کے اندر آئی سی سی سے اپنا ایکشن کلیئر کروا بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ لے سکیں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین پریمیئر لیگ کے دوران سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے رواں برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت سے معذرت کر لی تھی ۔ ورلڈ کپ کے بعد سنیل نرائن کو اگست میں بنگلا دیش کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔