بنگلہ دیشی آل راوٴنڈر شکیب الحسن اپنی اہلیہ کے پاس امریکا روانہ ‘ نئے مہمان گھر کی آمد متوقع

پیر 9 نومبر 2015 13:11

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیشی آل راوٴنڈر شکیب الحسن اپنی اہلیہ کے پاس امریکا روانہ ہوگئے، ان کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

شکیب اس وجہ سے زمبابوے کیخلاف سیریز کے باقی دو میچز میں حصہ نہیں لیں گے انھوں نے پہلے ون ڈے میں 47 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی پرفارمنس پیش کی تھی ‘ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نائب کپتان امریکہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، بنگلہ دیشی اسکواڈ میں شکیب کی جگہ اوپنر انعم الحق کو بطور متبادل شامل کیاگیا ۔