پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ میں سردار فہیم اختر ربانی کی قیادت میں ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے‘سردار محمد شفیع

پیر 9 نومبر 2015 13:10

بلوچ بیٹھک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ کے رہنماؤں سردار محمد شفیع خان‘سردار عبدالمجیدخان،سردار محمد اقبال خان،سردار عبدالرحیم خان،سردار عبدالرزاق خان،سردار خالد محمود،سردار شاہد محمود،سردار طاہر لطیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حلقہ بلوچ میں سردار فہیم اختر ربانی کی قیادت میں ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے، بلوچ میں ہونے والے تعمیروترقی کے کاموں کا سہرا پیپلز پارٹی کے سرجاتا ہے،12نومبر کو ہونے والے ورکرز کنونشن میں کارکنان پی پی حلقہ بلوچ کا ایک جم غفیر شریک ہوکر یہ ثابت کرتے گا کہ پیپلز پارٹی بلوچ میں منی لاڑکانہ کی مانند ہے،حلقہ بلوچ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کا حلقہ رہا ہے اور رہے گا،بلوچ کے عوام نے ہردور میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا،اسی لیے حلقہ سے ایک بار کرنل منشاء خان اور چار بار سردار اختر حسین ربانی کو نمائندہ بناکر اسمبلی میں بھیجا جنھوں نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ تعمیروترقی کی،سردار فہیم اختر ربانی اپنے والد محترم سردار اختر حسین ربانی مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حلقہ کی تعمیروترقی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں،بلوچ کو ایک ماڈل حلقہ بنانے کے لیے ان کی قیادت میں متعدد منصوبہ جات جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،آزادکشمیر میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں،مخالفین کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہونے والی تعمیروترقی ہضم نہیں ہو رہی،پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے برسراقتدار آئے گی۔

متعلقہ عنوان :