میرا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے‘پی ٹی آئی میں شمولیت خبریں من گھڑت ہیں‘سردار فہیم اختر ربانی

پیر 9 نومبر 2015 13:02

بیٹھک بلوچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء)پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی سردار فہیم اختر ربانی ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے،میرے والد محترم سردار اختر حسین ربانی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر چار بار کامیاب ہوکر اسمبلی میں پہنچے،پارٹی کے لیے میرے والد محترم کا ایک کردار ہے،جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،میرے والد محترم نے بلوچ میں پیپلز پارٹی کو ایک بڑی سیاسی قوت بنایا،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ12نومبر کے پیپلز پارٹی بلوچ کے ورکرز کنونشن کے خائف ہونے کا عکس ہے،12نومبر کو جیالے بلوچ سے ٹھیکیداری نظام کو آخری ضرب لگائیں گے، بلوچ شہید بھٹو‘شہید بی بی،کرنل منشاء خان اور سردار اخترحسین ربانی چاہنے والوں کی دھرتی ہے،آزادکشمیر میں ن لیگ اور تحریک انصاف کا کوئی وجود نہیں،جعلی مینڈیٹ کے سہارے سازشوں اور پروپیگنڈوں سے سیاسی قدکاٹھ بڑھانے والوں کے پاؤں تلے زمین سرک چکی ہے،عوامی عدالت میں انھیں رسوائی کا سامنا ہے،عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا جیالے 12نومبر کو دھڑن تختہ کریں گے،بلوچ میں عوامی طاقت پیپلز پارٹی کے پاس ہے،12نومبر کو غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین پر جیالے عوامی وزیراعظم و وزرائے حکومت کا پرتپا ک استقبال کریں گے،گزشتہ روز پیپلز پارٹی بلوچ کے زیر اہتمام 12نومبر کو منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنان سے گفتگو کے دوران سردار فہیم اختر ربانی ایڈوکیٹ نے کہا بلوچ صرف پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ ہے،بلوچ کے عوام نے ٹھیکداری نظام کومسترد کردیا،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اپنے دورہ بلوچ کے دوران بلوچ کے لیے اہم ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے،وزیر اعظم آزادکشمیر بلوچ کے عوام سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،حلقہ کے عوام سے کیے گئے جملہ وعدوں کو پورا کریں گے،انھوں نے کہا کہ کارکنان افواہوں پر کان نہ دھریں،12نومبر کو ہونے والے ورکرز کنونشن کی بھرپور تیاریاں جاری رکھیں،مخالفین کے پروپیگنڈے12نومبر کو خاک میں مل جائیں گے،پیپلز پارٹی آزادکشمیر وزیراعظم وصدر پی پی پی آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں سہہ رنگ ترنگے جھنڈے تلے متحدو منظم اور چٹان کی طرح مظبوط قوت بن چکی ہے،کارکردگی کی بنیاد میں ان کی قیادت میں بھاری مینڈیٹ سے برسراقتدار آکر عوامی خدمت سے سلسلے کو جاری رکھیں گے، وزیر اعظم آزادکشمیر کی بلوچ آمد پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریگی،جس سے پارٹی حلقہ میں ایک بڑی قوت بن جائیگی،انھوں نے کہا کہ اقتدار میری منزل نہیں بلوچ کے عوامی حقوق،پارٹی کارکنان کے حقوق کا تحفظ اورحلقہ کو ایک ماڈل بنانے کے لیے عملی جدوجہد کررہا ہوں،وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر کا شکرگزار ہوں جوحلقہ کی تعمیروترقی کے لیے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، ان کی قیادت میں بلوچ کو ایک ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا۔