Live Updates

تحریک انصاف سے ان کے اپنے مطمئن نہیں ‘پی ٹی آئی پورے ملک میں تنہائی کا شکار ہے‘ جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اب ٹانگیں نہیں کھینچنی چاہئیں‘ تحریک انصاف کو شکست تسلیم کرنی چاہئے مگر وہ میں نہ مانوں والی پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘ ایاز صادق کو برا بھلا کہا گیا مگر ایاز صادق نے ایک لفظ بھی نہ کہاوہ برداشت والے بندے ہیں

وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

پیر 9 نومبر 2015 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے ان کے اپنے لوگ مطمئن نہیں اب پی ٹی آئی پورے ملک میں تنہائی کا شکار ہے‘ جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اب ٹانگیں نہیں کھینچنی چاہئیں‘ پاکستان تحریک انصاف کو شکست تسلیم کرنی چاہئے مگر وہ میں نہ مانوں والی پالیسی پر عمل پیرا ہیں‘ ایاز صادق کو برا بھلا کہا گیا مگر ایاز صادق نے ایک لفظ بھی جواب میں نہیں کہا وہ برداشت والے بندے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا کہ اب یہ ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا سردار ایاز صادق کو بلا مقابلہ منتخب کروانا چاہئے تھا اور پی ٹی آئی کے پاس بھی یہ اچھا موقع تھا وہ امیدوار نہ کھڑا کرتے مگر پی ٹی آئی سے ان کے اپنے لوگ مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کیلئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مودی نے تمام اقلیتوں پر ظلم کئے ہیں اور انہی پالیسیوں کی وجہ سے دانشور ایوارڈ واپس کررہے ہیں مودی خطے میں نفرت کو ہوا دے رہا ہے جو خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات