Live Updates

علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا خواب بہت بڑا تھا‘بد قسمتی سے آج ملک کی حالت دگرگوں ہے حکومت قرض لے کر ہمیں غلام بنارہی ہے ،بڑے ممالک قرضے دے کر پاکستانیوں سے کچھ بھی کراسکتے ہیں،جو قرضہ دیتا ہے اس کے پاؤں بھی پکڑنے پڑتے ہیں قرضے دینے والے اپنے مطالبات بھی منواتے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سپیکر شپ کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت

پیر 9 نومبر 2015 12:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا خواب بہت بڑا تھا۔ حکومت قرضے لے کر پاکستانیوں کو غلام بنا رہی ہے‘ قرضے دینے والے اپنے مطالبات منواتے ہیں۔ وہ پیر کو سپیکر شپ کیلئے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

اس موقع پر عمران خان کافی جذباتی دکھائی دئیے ۔ وہ مختصر وقت کیلئے شیخ رشید کے ہمراہ ایوان میں آئے اور اپنے امیدوار شفقت محمود کیلئے ووٹ کاسٹ کر کے ایوان سے چلے گئے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا خواب بہت بڑا تھا۔ عمران خان نے یومِ اقبال کی مناسبت سے اقبال کا ایک شعر ” اے طائرِ لاہوتی اس رزق سے موت اچھی… جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی“ پڑھا اور کہا کہ یہ میرا سب سے پسندید ہ شعر ہے۔

لیکن بد قسمتی سے آج ملک کی حالت دگرگوں ہے حکومت قرض لے کر ہمیں غلام بنارہی ہے ،بڑے ممالک قرضے دے کر پاکستانیوں سے کچھ بھی کراسکتے ہیں،جو قرضہ دیتا ہے اس کے پاؤں بھی پکڑنے پڑتے ہیں قرضے دینے والے اپنے مطالبات بھی منواتے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات