ملتان‘بلدیاتی انتخاب میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف لیگی کارکنوں کااحتجاج

پیر 9 نومبر 2015 12:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)ملتان میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی سرکٹ ہاوٴس میں آمد سے قبل لیگی کارکن راوٴ انیس اور ان کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور بنیرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں لیگی کارکنوں کا حق مارا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

راوٴ انیس کا کہنا تھا کہ پی پی اور مشرف کا ساتھ دینے والوں کو ٹکٹیں دی جارہی ہیں۔گورنر پنجاب کی پریس کانفرنس کے اختتام تک لیگی کارکن سرکٹ ہاوٴس میں موجود رہے، گورنر پنجاب سے ملاقات کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنادی اور لیگی کارکنوں کو وہیں روک دیا گورنر پنجاب کا ایسا رویہ دیکھ کر لیگی کارکنوں میں مایوسی ہوئی لیگی کارکن راوٴ انیس کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم نے اسے انصاف نہ دلایا تو وہ اپنی جان دیدے گا۔