خیرپورمیں مکان کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد7 ہو گئی

پیر 9 نومبر 2015 12:48

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)خیرپورمیں مکان کی چھت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد7 ہو گئی ، زخمیوں کو سکھر کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔خیرپور کے علاقے ببرلو میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد،جلوس دیکھنے کے لیے مکان کی چھت پر چڑھ گئی۔کمز و ر چھت بوجھ برداشت نہ کرسکی اورمنہدم ہوگئی۔

(جاری ہے)

موبائل فون پر بنی ویڈیو میں واضح نظر آرہا ہے کہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد چھت پر کھڑی تھی کہ اچانک چھت گر گئی ،ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر فوری طور پر نہ پہنچ سکیں،مقامی افرادنے 22زخمیوں کو سکھر کے سول اسپتال منتقل کیا،جہاں بچی سمیت متعدد افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،سول اسپتال سکھر میں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں حادثے کے زخمی زیرعلاج ہیں۔