نیوزی لینڈ اور سری لنکا ویمنز کے مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا

پیر 9 نومبر 2015 12:39

نیوزی لینڈ اور سری لنکا ویمنز کے مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل کل کھیلا ..

ویلنگٹن۔09 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو لنکن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ویمن نے پہلے میچ میں 96 رنز، دوسرے میچ میں 10 وکٹ اور تیسرے میچ میں 188 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 13 نومبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔