آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں 208 رنز سے ہراکر سیریز میں 1-0 کی برتری ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 09/11/2015 - 12:39:56 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 12:39:54 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 12:38:29 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 12:38:06 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 12:38:04 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 12:38:02 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 12:31:09 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 12:17:11 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 12:12:29 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 11:56:50 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 11:32:48
پچھلی خبریں - مزید خبریں

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں 208 رنز سے ہراکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

برسبین ۔ 09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں 208 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ ڈیوڈ وارنر کو دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا، آسٹریلوی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم 504 رنز ہدف کے تعاقب میں295 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میچ کے پانچویں اور آخری روز کیویز کو میچ میں کامیابی کے لئے 362 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار تھیں تاہم پانچویں روز کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کو 295 رنز پر ڈھیر کرکے میچ بڑے مارجن 208 رنز سے جیت لیا۔

کیویز کی طرف سے کپتان برینڈن میکولم 80 اور کین ولیمسن 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیتھن لیون نے تین، مچل مارش، جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک نے دو، دو جبکہ مچل جانسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پیر کو برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل تھا اورکیویز کو میچ میں کامیابی کے لئے 362 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار تھیں۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/11/2015 - 12:38:02 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان