برطانوی حکومت نے مصرسے اپنے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا

پیر 9 نومبر 2015 12:31

لندن ۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)برطانوی حکومت نے مصرسیاپنے شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطا بق برطانیہ کی وزارت خارجہ نے مصر کے شہر شرم الشیخ سے دو طرفہ پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد مصر سے برطانوی شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود برطانوی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لئے مصری حکام، برطانوی ائیر ویز اور ٹور آپریٹرز کے ساتھ قریبی رابطے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔واضع رہے کہ شرم الشیخ سے دوطرفہ پروازوں کو بدھ کی شام کو معطل کیا گیا تھا۔