شام میں روس اپنی مداخلت میں حد سے بڑھتا جا رہاہے، امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر

پیر 9 نومبر 2015 12:30

واشنگٹن۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے شام میں روس اپنی مداخلت میں حد سے بڑھتا جا رہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ریگن نیشنل ڈیفنس فورس سے خطاب میں کہی۔اْنھوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شام کے بارے میں اپنی حکمت عملی کو تفصیل سے زیر غور نہیں لائے۔ اْنہوں نے کہا کہ روس جلتی پر تیل ڈال رہا ہے اوروہ خانہ جنگی کو دوام بخش رہا ہے جو انتہاء پسندی کی جڑ ہے۔

کارٹر نے کہا کہ روس داعش کے جنگجوؤں کے خلاف نہیں لڑ رہا جس کا اْس نے دعویٰ کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روس سیاسی عبوری دور کے لیے کام کرنے کے برعکس صدر بشار الاسد کو مضبوط کر رہا ہے ۔وزیر دفاع نے فورم کو یہ بھی بتایا کہ امریکہ سرد جنگ کے بارے میں ریگن کے تجویز کردہ طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے شام، یوکرین اور بالٹک کے خلاف روسی جارحیت کے مقابلے کے لیے مضبوط اور متوازن انداز اپنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اِن اقدامات میں امریکی جوہری اسلحہ خانے کو جدید کرنا، تحفظ اور دفاع کے لیے ضروری منصوبوں کو بہتر بنانا، اور اس ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیناروسی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی لازم ہے۔

متعلقہ عنوان :