سعودی عرب میں تین ایرانیوں کے سر قلم کر دیے گئے
پیر 9 نومبر 2015 12:19
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا یافتہ تین ایرانی شہریوں کے سر قلم کر دیے گئے ہیں۔ یوں ان مجرموں کی تعداد اب ایک سو پینتالیس ہو گئی ہے جنہیں سعودی عرب میں اس سال سزائے موت دی جا چکی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جن ایرانی باشندوں کو سنائی گئی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیاہے انہوں نے سمندری راستے سے بہت بڑی مقدار میں حشیش سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے نشر کردہ ملکی وزارت داخلہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان تینوں ایرانی مجرموں کو یہ سزا ملک کے مشرقی بندرگاہی شہر دمام میں دی گئی، جہاں حسب روایت تلوار سے ان کے سر قلم کر دیے گئے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ان تین مجرموں کو دی گئی سزائے موت کے ساتھ سعودی عرب میں اب ایسے مقامی اور غیر ملکی مجرموں کی مجموعی تعداد 145 ہو گئی ہے، جنہیں اس سال یکم جنوری سے اب تک سزائے موت دی جا چکی ہے۔
ان قریب ڈیڑھ سو مجرموں میں سے بہت بڑی اکثریت غیر ملکیوں کی تھی۔ اس کے برعکس پورے 2014ء میں خلیج کی اس عرب ریاست میں ایسے مجرموں کی تعداد 87 رہی تھی، جنہیں سزائے موت دی گئی تھی۔قانونی امور اور انسانی حقوق کے کئی ماہرین کی طرف سے اس بارے میں بار بار تحفظات کا اظہار کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب میں ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت شفاف اور منصفانہ طور پر نہیں کی جاتی۔برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم انسانی حقوق کے بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس سال سب سے زیادہ مجرموں کو سزائے موت دینے کے حوالے سے بین الاقوامی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ اس فہرست میں سعودی عرب چین اور ایران سے تو کافی پیچھے ہے لیکن عراق اور امریکا سے بہت آگے۔سعودی عرب کے بہت سخت اسلامی شرعی قوانین کے مطابق قتل، منشیات کی تجارت اور اسمگلنگ، مسلح ڈکیتی، جنسی زیادتی اور کسی مسلمان کا مرتد ہو جانا ایسے جرائم ہیں، جن کی سزا موت ہے۔ کسی بھی سزا یافتہ مجرم کو سزائے موت دینے کے لیے وہاں سب سے زیادہ مروجہ طریقہ یہ ہے کہ تلوار سے اس کا سر قلم کر دیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.