دبئی ایئر شو میں پاکستان سمیت 60 ممالک کی کمپنیوں کی شرکت

پیر 9 نومبر 2015 12:19

دبئی ایئر شو میں پاکستان سمیت 60 ممالک کی کمپنیوں کی شرکت

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء)دبئی میں 14واں ایئر شو شروع ہو گیا جس میں 60 ملکوں سے 1100 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ائیر شو کا آغاز متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے طیاروں کی پرواز سے ہوا۔

(جاری ہے)

پانچ روزہ شو میں160 مسافر اور فوجی طیارے پیش کئے جائیں گے جس میں تھری ڈی پرنٹر اور حال ہی میں قائم کئے گئے ادارے یو اے ای سپیس ایجنسی نے بھی اپنے سٹال لگائے ہیں ۔ایئرشو میں پاکستان بھی شرکت کررہا ہے ۔ دبئی ائیر شو ہر دو برس بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ 2013ء میں شو میں ریکارڈ تقریباً 20ارب ڈالر کے سودے ہوئے تھے۔