قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ووٹ کاسٹ کرنے والے ارکین سے اٹھ کر ملتے رہے

پیر 9 نومبر 2015 12:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کے بیسویں(20 ) سپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کے دوران قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کو بار بار اٹھانا بیٹھنا پڑا ہر ووٹر سے اٹھ کر مصافحہ کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی کی پولنگ کے دوران قائم مقام سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی ووٹ کاسٹ کرنے والے ارکین سے اٹھ کر ملتے رہے جو بھی ووٹر کا سٹ کرتا وہ ان سے مصافحہ کرتے اور خیریت دریافت کرتے ۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے بعض ارکان سے مصافحہ کیا اور بعض سے گرم جوشی سے گلے ملے ۔