سری نگر : کشمیریوں‌کی شہادت ، بھارتی فوج کا مظاہرین پر شیلنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 نومبر 2015 12:10

سری نگر : کشمیریوں‌کی شہادت ،  بھارتی فوج کا مظاہرین پر شیلنگ

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 نومبر 2015 ء) : سری نگر میں کشمیری کی شہادت پر کشمیری عوام آج سراپا احتجاج ہے جبکہ بھارتی فوجیوں کے مظالم کسی طور کم نہیں ہو رہے.

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کی شہادت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پتھراؤ کیا اور شیلنگ کرتے ہوئے لاٹھی چارج کا سہارا بھی لیا. کشمیر میں یہ صورتحال بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے ہی ایسی ہے جب حریت رہنماؤں سمیت 2000 سے زائد کشمیریوں کو احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ متدد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا.

متعلقہ عنوان :