سکھر‘نیوپنڈ میں گھرمیں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق

پیر 9 نومبر 2015 12:06

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)سکھر کے نواحی علاقے نیوپنڈ میں گھر میں آگ لگنے سے بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ پیر کو پولیس کے مطابق سکھر کے علاقے نیو پنڈ کے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث بہن بھائی پانچ سالہ علی رضا اور تین سالہ شکیلا جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ اہل خانہ کے مطابق موم بتی سے آگ لگ گئی اور گھر میں کوئی نہ ہونے کی وجھ سے بچے جھلس کر جاں بحق ہوئے جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے فائربریگیڈ کا عملہ دیر آیا جس کی وجہ آگ پھیل گئی اور بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔