سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری

پیر 9 نومبر 2015 11:15

سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر2015ء) سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، پی ٹی آئی چیئر مین نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ۔ تمام بڑی جماعتوں اور فاٹا ارکان نے ایاز صادق کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ۔ جی جی جمال بھی ان کے حق میں دست بردار ہو گئے ۔ تحریک انصاف تنہا رہ گئی ، شفقت محمود ایاز صادق کا مقابلہ کریں گے ۔ سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی کی کرسی دوبارہ جیتنے کے لئے ہیں میدان میں ۔

پی ٹی آئی کے شفقت محمود ہیں مرکزی مدمقابل ۔ پولنگ آج قومی اسمبلی ہال میں ہو گی ۔ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق ، جماعت اسلامی ، جے یو آئی ، اے این پی سمیت بڑی جماعتوں اور آزاد ارکان نے ایاز صادق کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی ۔ ایاز صادق اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے رشید گوڈیل ، اقبال قادری اور سنجے پلوانی سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ فاٹا کے ارکان کے امیدوار جی جی جمال بھی ایاز صادق کے حق میں دست بردار ہو گئے ، تحریک انصاف کی حمایت کسی جماعت نے نہیں کی ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ایاز صادق نے ملاقاتیں شروع کیں ۔ وہ سب سے پہلے پہنچے مخالف امیدوار جی جی جمال کے گھر جنہوں نے دستبرداری پر مشروط آمادگی ظاہر کردی اور فاٹا اصلاحات بل کی حمایت کی شرط رکھ دی ۔

کچھ دیر بعد جی جی جمال نے پریس کانفرنس میں ایاز صادق کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ۔ اس کے بعد ایاز صادق نے جماعت اسلامی کے ایم این اے صاحب زادہ طارق اللہ سے ملاقات کی جنہوں نے ایاز صادق کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کی ابھی تک کسی بڑی جماعت نے حمایت نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :