وزیراعظم نوازشریف نے فاٹا اصلاحات کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی،نوٹیفکیشن جاری

اتوار 8 نومبر 2015 23:45

وزیراعظم نوازشریف نے فاٹا اصلاحات کیلئے 5رکنی کمیٹی قائم کر دی،نوٹیفکیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے فاٹا اصلاحات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اتوار کوسرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے فاٹا اصلاحات کیلئے قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزہوں گے جبکہ سردار مہتاب ،عبدالقادر بلوچ ،زاہد حامد اور ناصر جنجوعہ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔پانچ رکنی کمیٹی قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے اور قبائیلی علاقوں کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنے کیلئے اقداما ت کرے گی۔