سٹریٹ کرائم میں ملوث ’کالی ‘گینگ کا سرغنہ4ساتھیوں سمیت گرفتار

اتوار 8 نومبر 2015 22:44

سٹریٹ کرائم میں ملوث ’کالی ‘گینگ کا سرغنہ4ساتھیوں سمیت گرفتار

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8نومبر۔2015ء)انچارج سی آئی اے مکوآنہ انسپکٹر محمدایوب نے 34گ ب کے قریب چھاپہ مار کر ”کالی“ گینگ کے سرغنہ سمیت05 ڈاکوؤں کوگرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ یہ ملزمان سرکل جڑانوالہ ،سرکل کھڑیانوالہ کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گینگ کے سرغنہ نذیر احمدعرف "کالی" ولدنوشیرقوم جپہ سکنہ104ر ب کو ساتھیوں محمد وارث ولد احمد دین قوم فقیرسکنہ76ر ب ,عطا اللہ ولد محمد اقبال قوم بلوچ سکنہ 366 رب ،زاہد حسین عرف ظہیر ولد طفیل قوم کھرل سکنہ 355 گ ب ،عابد حسین ولد حنیف قوم ارائیں سکنہ 121ج ب گوکھوال سمیت گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے02 کلاشنکوفیں۔

02 پسٹل 30بور،01 کاربین اور متعدد گولیاں برآمدکی گئیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ ستیانہ میں درج کر لیا گیا ہے ۔