رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا،حاجی عبدالوہاب نے اسلام کی سربلندی ‘ ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کرائی
اتوار 8 نومبر 2015 22:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8نومبر۔2015ء)رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے اسلام کی سربلندی ‘ ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کرائی‘ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ رائیونڈ میں 3روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا دور جمعہ کے روز شروع ہوا تھا۔ ا جتماع میں اندرون اور بیرون ملک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
شرکاء نے 3دن تک تذکیہ نفس کی مشق کی اور دین کو سیکھنے اور سکھانے کے عمل میں حصہ لیا۔(جاری ہے)
علماء کرام نے اپنے خطبات میں نفسا نفسی کے اس دور پر روشنی ڈالی اور اسے قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری اور اللہ کے احکامات کی نافرمانی کا شاخسانہ قرار دیا۔ امیر جماعت اسلامی حاجی عبدالوہاب نے پہلے اختتامی مرحلے کی دعا کرائی ۔ انہوں نے اللہ کی خوشنودی کے حصول ‘ دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے گناہوں سے بچنے اور توبہ استغفار پر زور دیا۔
اختتامی دعا کے بعد شرکاء اس عزم کے ساتھ روانہ ہوئے کہ وہ آئندہ زندگی اللہ کو راضی کرنے میں گزاریں گے ۔ اختتام پر رائے ونڈ روڈ لاہور اور ملحقہ سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ تبلیغی اجتماع کا دوسرا اور آخری مرحلہ جمعرات 12نومبر سے شروع ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.