ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں خصوصی موٹو بائیک ٹریک تیار ، ٹریک کا مقصد نوجوانوں کو سڑکوں پر خطرناک کرتب بازی سے باز رکھنا ہے ،ڈی جی آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن
اتوار 8 نومبر 2015 22:09
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8نومبر۔2015ء)آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کو غیر محفوظ ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ جیسے جان لیوا کھیل سے بچانے کے لئے محفوظ ٹریک مہیا کر دیا۔ڈائریکٹر جنرل آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن بریگیڈیئر (ر) گل زمان نیازی نے بتایا کہ ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں خصوصی موٹو بائیک ٹریک تیار کیا گیا ہے جہاں پر نوجوان ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کا شوق پورا کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ موٹو بائیک ٹریک کے قیام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو سڑکوں پر خطرناک کرتب بازی سے باز رکھ کر ان کی صلاحیتوں کو محفوظ انداز میں اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن رواں ماہ میں موٹو کراس بائیک چیلینج کے مقابلوں کا انعقاد بھی کررہا ہے جس میں پورے ملک سے نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ ادارے کی یہ کوشش ہے کہ نوجوان نسل بالخصوص بچوں کو کھیل کود کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیئے جائیں اور اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو نیشنل ایوب پارک میں موجود مختلف کھیل کے میدانوں میں کھیلوں کے لئے سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ ان میں حصہ لے کر تندرست و توانا رہ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو جسمانی طور مضبوط اور توانابنانے اور انہیں سیلف ڈیفنس کی تربیت دینے کے لئے تائیکوانڈو کی کلاسز کا اجراء بھی جلد کر دیا جائے گا- گل زمان نیازی نے مزید بتایا کہ آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن جلد ہی نوجوانوں اور بچوں کے لئے ماؤنٹین بائیکنگ (Mountain Biking) کے کھیل کے لئے بھی خصوصی ٹریک تیار کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.