خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے جلد صنعتی پالیسی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 08/11/2015 - 21:59:44 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 21:59:44 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 21:59:02 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 21:59:02 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 21:30:51 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 21:21:22 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 21:21:22 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 21:21:21 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 20:42:49 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 20:42:49 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 20:42:02
پچھلی خبریں - مزید خبریں

نوشہرہ

خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے جلد صنعتی پالیسی کا اعلان کریگی،قوم سے جو تبدیلی کا وعدہ کیا تھااس پر من وعن عمل شروع ہوچکا،چوروں اور لٹیروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کا جلسے سے خطاب

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ قوم سے تبدیلی کا جو وعدہ کیاتھا اس پر من و عن عمل شروع ہے صوبے کے غریب عوام کی تقدیر بدل کر دم لیں گے ،تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبے سے مہنگائی بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کیلئے جلد صنعتی پالیسی کا اعلان کررہے ہیں جس سے صوبے صنعتی انقلاب برپا ہوگا جس سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا چوروں اور لٹیروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے عجیب بات یہ ہے کہ جس چور پر ہاتھ ڈالتے ہیں وہ صوبائی حکومت اور احتساب کمیشن کے خلاف واویلا شروع کردیتے ہیں لیکن ان سے لوٹی ہوئی رقم کی ایک ایک پائی وصول کریں گے تاکہ آئندہ قومی خزانے اور صوبے کے وسائل پر کوئی ڈھاکہ ڈالنے کی جرات نہ کرسکے ۔

وہ اتوار کوپیرپیائی قمر خیل میں عوامی نیشنل پارٹی تپہ پیرپیائی کے صدر شمشاد خان اور قوم قمر خیل کی اے این پی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے جس کی صدارت ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کی جبکہ اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، تحصیل ناظم رضاالله، ممبر ضلع کونسل شوکت الله، ممبر تحصیل کونسل اقبال خان نے بھی خطاب کیا شمشاد خان نے اپنے پورے خاندان اور ساتھیو ں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا اور پرویز خان عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا اور کہا کہ وہ تحریک انصاف کی منشور سے متاثر ہوکر خاندان کے سات سو افراد سمیت شمولیت کاغیر مشروط اعلان کررہے ہیں قوم قمر خیل کے عمائدین اور شمشاد خان کو تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہنائی پرویز خٹک نے کہا کہ ہم زبانی اور کلامی باتوں پر یقین نہیں رکھتے ہم نے الیکشن کے دوران قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ ایک ایک کرکے پورے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں 30سال سے سیات کررہا ہوں ہر سیاسی جماعت غریب عوام کا نعرہ لگارہی ہے مگر ہر دور میں غریبوں کا استحصال ہوتا رہا سابقہ دور حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی اور تقریوں تبادلوں سمیت ہر ایک چیز کی بولی لگتی رہی جس وزیر اور وزیراعلیٰ کے پاس کچھ نہیں تھا آج وہ اربوں اور کربوں کے مالک بن چکے ہیں اور جب ان سے احتساب کی بات کی جاتی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم تو اباوٴ اجداد سے صاحب حیثیت چلے آرہے ہیں جبکہ پوری قوم کو ان کی حیثیت معلوم ہے انہوں نے کہا کہ آج سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب بھی احتساب کے خلاف باتیں کررہا ہے نوشہرہ والے ان کو مجھ سے بہترجانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارے قائد عمران خان انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں ہم نے اداروں کی بحالی کا جو کام شروع کیا آج عوام بہتر جج ہیں خود تبدیلی محسوس

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/11/2015 - 21:21:22 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان