کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی،منگھو پیر سے 3 دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ ،بارود اور خودکش جیکٹس برآمد

اتوار 8 نومبر 2015 20:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) کراچی کیعلاقے منگھو پیر میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سی ٹی ڈی انچارج علی رضا کے مطابق منگھو پیر میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ان کو کراچی میں دہشت گردوں کو منظم کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ دہشت گردوں کے بیان کے مطابق ان کو ایک کالعدم تنظیم کے مفتی صدام نے کراچی بھیجا تھا تاکہ وہ وہاں پہلے سے موجود دہشت گردوں کو منظم کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :