قبائلی علاقوں میں آپریشن قابل فخر ہیں ، پاک افواج نے ڈیڑھ سال میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو امریکہ اور اتحادی فوج ایک دہائی میں نہیں کرسکی ،دشتگردوں کے خلاف پاکستان کی جنگ سے افغانستان سمیت پورے خطے میں امن ہوگا ، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 8 نومبر 2015 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آپریشن قابل فخر ہیں ، پاک افواج نے ڈیڑھ سال میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو امریکہ اور اتحادی فوج ایک دہائی میں نہیں کرسکی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی جنگ سے افغانستان سمیت پورے خطے میں امن ہوگا ، پاکستان نے قبائلی علاقوں میں جو آپریشن کیے وہ نہایت قابل فخر ہیں ۔ ڈیڑھ سال کے آپریشن میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو امریکہ اور اس کی اتحادی افواج گزشتہ دس سال کے آپریشن میں بھی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان گنت آپریشن اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے ہیں ۔