وفاقی حکومت اردو کے نفاذ کیلئے وزارتوں سے اپنے ہی احکا مات پر عمل درآمد کرانے میں مکمل ناکام ہو گئی، سپریم کو رٹ کے حکم کے بعد وفاقی حکومت نے 6جولائی کو تما م وزراتوں اور سرکا ری و نیم سرکا ری ادا روں میں ریکا رڈ اور اپنی ویب سائٹ کو تین ماہ کے اندر انگلش کے ساتھ اردو میں بھی ترجمہ کرنے کی ہدایت کی، تین ماہ گز ر نے کے با وجو د تمام سر کاری و نیم سرکا ری محکموں میں صر ف نام کی تختی ہی اردو میں تبدیل ہوسکی ، متعددوزارتوں کی ویب سائٹ تاحال اردو میں جاری نہ ہو سکیں

اتوار 8 نومبر 2015 19:42

اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) سپریم کو رٹ کے اردو کو بطور قومی زبان نافذ کرنے کے حکم پر وفاقی حکومت اردو کے نفاذ کیلئے وزارتوں سے اپنے ہی احکا مات پر عمل درآمد کرانے میں مکمل ناکام ہو گئی، سپریم کو رٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد وفاقی حکومت نے 6جولائی کو تما م وزراتوں اور سرکا ری و نیم سرکا ری ادا روں میں ریکا رڈ اور اپنی ویب سائٹ کو تین ماہ کے اندر انگلش کے ساتھ اردو میں بھی ترجمہ کرنے کی ہدایت کی، تین ماہ گز ر جانے کے با وجو د تمام سر کا ری و نیم سرکا ری محکموں میں صر ف نام کی تختی ہی اردو میں تبدیل ہوسکی ،جبکہ وزارت داخلہ ،وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ سمیت متعددوزارتوں کی ویب سائٹ تاحال اردو میں جاری نہ ہو سکیں۔

وزیر اعظم ،وفاقی وزرراء سمیت ، چیئر مین سینٹ قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی اور تمام سرکاری نمائندے اپنی تقاریر انگلش میں ہی کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سپریم کو رٹ کی ہدایت کے بعد کیبنیٹ ڈویژن کی جانب سے رواں سال 6جولائی کو وفاق کے زیر اہتمام چلنے والے تمام سرکا ری و نیم سر کا ری اداروں اور وزراتوں کو احکامات جاری کر تے ہوئے ہدایت کی کہ تما م ادارے اپنے قوانین اور ریکا رڈ کا تین ما ہ میں انگلش کے ساتھ اردو میں ترجمہ کر یں اور تمام ادارے اپنے ہر طرح کے فارم بھی انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میں جاری کریں ۔

اسکے علا وہ تمام عوامی جگہیں مثلا عدالتوں ، تھا نوں ، ہسپتالوں ، پارکوں ، تعلیمی اداروں ، بینکوں میں عوام کی رہنما ئی کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردومیں بھی بو رڈ آویزاں کریں ۔اسکے علاوہ تمام ادارے اپنی ویب سائٹس بھی انگلش کے ساتھ ساتھ اردومیں منتقل کریں مگر حکومت کی جانب سے تین ماہ کی ڈیڈ لائن گز ر جانے کے با وجود تمام اداروں میں ماہ سوائے نام کی تختیوں کے اردو کو نافذ نہ کیا جاسکا۔

دوسری جانب کیبینٹ ڈویژن کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہدایت جاری کی کہ صدر مملکت ، وزیر اعظم ، وفاقی وزررا ء اور تما م سرکاری نما ئندے تین ماہ کے اندر مرحلہ وار ملک کے اندر اور باہر ہونے والی تقاریب میں اردو میں تقاریرکریں گے مگر تین ماہ کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے با وجو دوزیر اعظم سمیت تمام وزررا ء نے اردو میں تقاریر نہ کیں اور انگلش کو تر جیح دی۔

متعلقہ عنوان :