کشمیر میں بھارتی اقدامات سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور تحریک آزادی کو مزید تقویت مل رہی ہے، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب اور سنجیدہ مسئلہ ہے جس کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ہو گا،گزشتہ 40,30 سال سے شملہ سمیت بھارت سے کسی معاہدے کا نتیجہ نہیں نکلا ‘ عالمی برادری کو اب اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے ،وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 18:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گزشتہ 40,30 سال سے شملہ سمیت بھارت سے کسی معاہدے کا نتیجہ نہیں نکلا ‘ عالمی برادری کو اب اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔ وہ اتوا رکو نجی ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور تحریک آزادی کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب اور سنجیدہ مسئلہ ہے جس کا مذاکرات کے ذریعے حل نکالنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ شملہ سمیت گزشتہ 40,30 سال سے بھارت کے ساتھ کسی معاہدے کا نتیجہ نہیں نکلا۔ عالمی برادری کو اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے معاملے میں دلچسپی لے کر اس معاملے کے حل کی طرف لے کر جانا چاہیے۔