لاہور فیکٹری حادثہ میں پاک فوج کا سونار ٹیکنالوجی کی مدد ریسکیو آپریشن جاری،ٹیکنیکل آپریشن کیلئے پاک فوج اور ریسکیوٹیموں کی فیکٹری کے ارد گرد تمام افراد کو دور جانے کی ہدایا ت

اتوار 8 نومبر 2015 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) سند رمیں فیکٹری حادثہ کے ملبے تلے دبے افراد کی زندہ ہونے کے پیش نظر پاک فوج سونار ٹیکنالوجی کی مدد لے رہی ہے۔فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج نے سند رمیں ٹیکنیکل سرچ آپریشن دوبارہ شروع کردیاہے جس کیلئے سونار ٹیکنالوجی کی مدد لی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل آپریشن کیلئے پاک فوج اور ریسکیوٹیموں کو دو بجے تک کام سے روکتے ہوئے علاقے میں 45منٹ کیلئے مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے جس کیلئے تمام مشینری بند کردی گئی اور فیکٹری کے ارد گرد تمام افراد کو دور جانے کی ہدایا ت بھی کردی گئیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی استعمال کے پیش نظر ایساکیا گیا ہے تاکہ اس کے بعد شروع کیاجانے والا ٹیکنیکل سرچ آپریشن حتمی ہے