Live Updates

سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کاسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار ایاز صادق کو فون ‘سپیکر شپ کیلئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی،شاہ محمود قریشی کاپرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ ‘ سابق وزیر اعلیٰ نے ایاز صادق کو متفقہ امیدوار بنانے کیلئے عمران خان کو قائل کرنے کا کہہ دیا

اتوار 8 نومبر 2015 18:22

سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کاسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار ایاز صادق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے قومی اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار سردار ایاز صادق کو فون کرکے قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا جبکہ شاہ محمود قریشی سے سردار ایاز صادق کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری بیان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے سردار ایاز صادق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔

دوسری طرف چوہدری پرویز الہٰی نے شاہ محمود قریشی سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور سپیکر کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ سپیکر غیر جانبدار عہدرہ ہوتا ہے اسے بلامقابلہ منتخب ہونا چاہیے لہٰذا آپ عمران خان کو ایاز صادق کی حمایت پر قائل کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات