لیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل حیدر آباد میں ہوگا

اتوار 8 نومبر 2015 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل(پیر) حیدر آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکرٹری الیکشن کمیشن کریں گے ۔اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر ، چیف سیکرٹری سندھ ، پولیس ، رینجرز اور فوج کے حکام شرکت کریں گے ، اجلاس میں سندھ کے حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات طے کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ سندھ کے 15 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے پولنگ 19 نومبرکو ہوگی۔