کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا کالعدم تنظیم کا دہشتگردنکلا

عبدالرحمان رینجرزاورپولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا جب کہ افغانستان ، کراچی اورپشاورکی جیلوں میں بھی قید رہ چکا ہے،پولیس

اتوار 8 نومبر 2015 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گزشتہ شب پولیس مقابلے کے دوران مارے گئے ایک ملزم کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تحریک طابان پاکستان سے تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیرمیں گزشتہ روزہونے والے پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ملزم عبدالرحمان سے ہوئی ہے تاہم دوسرے ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ،مارے جانے والا ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد گروپ سے تھا۔

پولیس کے مطابق عبدالرحمان کراچی میں ٹی ٹی پی شاہد اللہ شاہد گروپ کا نیٹ ورک چلا رہا تھا،عبدالرحمان رینجرزاورپولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا جب کہ عبدالرحمان افغانستان ، کراچی اورپشاورکی جیلوں میں بھی قید رہ چکا ہے۔