کراچی، صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام کی کارروائی، متعدد دکانیں سیل

بارہ دکانوں کو سیل کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں موبائل فون اور دیگر اشیا موجود ہیں تاہم سیل کی گئی دکانوں سے کوئی غیرقانونی سامان برآمد نہیں ہوا،ادریس میمن

اتوار 8 نومبر 2015 17:49

کراچی، صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام کی کارروائی، متعدد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) کراچی کے علاقے صدرمیں واقع موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کاروائی کے دوران متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا ۔صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم کے پریونشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران عمارت کا محاصرہ کیا گیا اور دکانوں اور گوداموں کی تلاشی لی گئی۔آپریشن کے دوران مقامی تاجروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کو رینجرز اہلکاروں نے لاٹھی چارج کر کے نے ناکام بنا دیا۔اس ضمن میں کراچی الیکٹرونکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے صدر محمدادریس میمن نت بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مطلوبہ دستاویزات نہ ملنے پر بارہ دکانوں کو سیل کیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں موبائل فون اور دیگر اشیا موجود ہیں تاہم سیل کی گئی دکانوں سے کوئی غیرقانونی سامان برآمد نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رینجرز سے مکمل تعاون کیا گیا ہے۔ تاجروں میں موجود کالی بھیڑوں کا سفایا ہونا چاہیئے۔ ادریس میمن نے مزید کہا کہ کسٹم پریونشن ڈیپارٹمنٹ کا کام پورٹ پر ہوتا ہے۔ تاہم پانچ گھنٹے تک کارروائی جاری رہنے کے بعد آپریشن ختم کر دیا گیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :