وفاقی دارلحکومت کے پہلے فرنیچر ایکسپو کا شاندار اختتام
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:49:05 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:47:09 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:47:09 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:47:09 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:45:38 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:45:38 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:45:38 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:44:13 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:44:13 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:44:13 وقت اشاعت: 08/11/2015 - 17:42:56
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

وفاقی دارلحکومت کے پہلے فرنیچر ایکسپو کا شاندار اختتام

تین روزہ نمائش میں ایک لاکھ سے زائد شائقین کی بھر پور شرکت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 نومبر۔2015ء)وفاقی دارلحکومت کا پہلا فرنیچر ایکسپو" انٹیرئیر پاکستان" شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روز تک جاری رہنے والی فرنیچر نمائش میں جڑواں شہروں اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد شائقین نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان فرنیچر کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی نمائش کی اختتامی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز (اتوار) مقامی ہوٹل میں کیا گیاجس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید مہمان خصوصی تھے جبکہ فرنیچر کی صنعت سے وابستہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے چنیدہ ماہرین اور فرنیچر ساز اداروں کے نمائندوں کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سیدنے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی طرز کی پہلی منعقد کی جانے والی فرنیچر نمائش کے شاندار انعقاد پر پاکستان فرنیچر کونسل کے کردار کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی فرنیچر انڈسٹری عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے نہایت متحرک اور سرگرم کردار ادا کرنے والے سینٹر مشاہد حسین سید نے فرنیچر ساز اداروں کو اقتصادی راہداری کے کاروباری حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان فرنیچر کونسل کی جانب سے منعقد کیے گئے انٹیرئیر پاکستان ایکسپو کا تیسرا روز انتہائی کامیاب رہا جس میں جڑواں شہروں کے علاوہ دیگر علاقوں سے آئے ہوئے مجموعی طورپر ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اور نمائش میں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

08/11/2015 - 17:45:38 :وقت اشاعت