وزیراعلیٰ کی سیالکوٹ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدوروں کے ملبے تلے دبنے کے واقعہ کا نوٹس

ا مدادی اداروں اورانتظامیہ کو مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت

اتوار 8 نومبر 2015 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیالکوٹ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے مزدوروں کے ملبے تلے دبنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ا مدادی اداروں اورانتظامیہ کو ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیزکرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طورپر متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ ملبے تلے دبے مزدوروں کوبحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں-وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں انتظامیہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔