وزیراعلیٰ سے چینی سرمایہ کاروں کے وفدکی ملاقات، توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت

چینی سرمایہ کاروں کا پنجاب میں کوئلے اورکوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کااظہار

اتوار 8 نومبر 2015 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے یہاں چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں توانائی خصوصاً کوئلے اورکوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی ہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کار آرہے ہیں خصوصاً چین اور ترکی کے سرمایہ کار پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت،تیزرفتاری اوراعلی معیار سے منصوبوں کو مکمل کرنا ہمارا طرئہ امتیا ز ہے ۔چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کاخیرمقدم کرتے ہیں اوراس ضمن انہیں ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں نے کہاکہ ان کا گروپ پنجاب میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :