وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے ترکی کے معروف سرمایہ کار گروپ کے چےئرمین عبدالقادر توران کی ملاقات
ترک گروپ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے 750بیگوں پرمشتمل سامان بھائی چارے کی اعلی مثال ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب
اتوار 8 نومبر 2015 17:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے ترکی کے معروف سرمایہ کار گروپ کے چےئرمین عبدالقادر توران نے ملاقات کی۔عبدالقادر توران نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو اپنے گروپ کی جانب سے پاکستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے گرم کپڑوں پر مشتمل 750 بیگ دےئے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔
زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی اور قدرتی آفت ترک بھائی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ ترک گروپ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے گرم کپڑوں پر مشتمل 750بیگ دینا بھائی چارے کی اعلی مثال ہے ۔زلزلہ متاثرین کی مددکرنے والے ترک بھائیوں کا جذبہ ایثار لائق تحسین ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران بھی ترک بہن بھائیوں نے بھائی چارے کی لازوال داستانیں رقم کیں اور ترک سرمایہ کاروں نے عید جیسا تہوار بھی اپنے ملک کے بجائے پاکستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا۔
مصیبت کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے تعاون کوہم کبھی بھلا نہیں سکتے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر توران نے کہا کہ ہم زلزلہ سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ عبدالقادر توران نے پنجاب میں کاروباری مواقع کے حوالے سے کامیاب بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ایم این اے مہر اشتیاق احمداور خواجہ احمد حسان بھی موجودتھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.