آن لائن اکیڈمیز سے تعلیم حاصل کر نے کا رجحان میں اضافہ

اسلامی تعلیم کیلئے قائم آن لائن اکیڈمیز اسلامی تعلیم کے فروغ میں اہم کر دار ادا کررہی ہیں رپورٹ

اتوار 8 نومبر 2015 17:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) اسلامی تعلیم کیلئے قائم آن لائن اکیڈمیز اسلامی تعلیم کے فروغ میں اہم کر دار ادا کررہی ہیں ۔یہ بات ایک سروے کے دور ان بتائی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق یہ اکیڈمیز ان لوگوں گھروں دفاتر اور دوسرے علاقوں میں تعلیم دیتی ہیں جو مدارس یا مساجد میں جاکر حاصل نہیں کرسکتے رپورٹ کے مطابق جن بچوں کو مساجد یا مدارس لے جانے کیلئے والدین کے پاس وقت نہیں ہوتا ان بچوں کیلئے ایسی اکیڈمیز تعلیم دینے کیلئے اہم کر دارادا کرتی ہیں اکیڈمیز چلانے والوں کی رائے کے مطابق آن لائن اکیڈمیز سے تعلیم حاصل کر نے کا رجحان بڑھ رہا ہے تاہم اس سسٹم کے فروغ کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں آن لائن قرآن اکیڈمی کے منتظم عبد القدیر ہاشمی نے بتایا کہ ان اکیڈمیز کے ذریعے گھروں میں بیٹھ کر چار سال کے بچوں سے لیکر جوان بوڑھوں تک بآسانی تعلیم دی جاسکتی ہے انہوں نے بتایا کہ ان اکیڈمیز کے ذریعے پاکستان سے باہر بھی لوگ تعلیم حاصل کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان اکیڈمیز کے ذریعے تعلیم حاصل کر نے والوں کیلئے اتنی فیس رکھی گئی ہے جس سے صرف اکیڈمیز کے اخراجات اور اساتذہ کی تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں انہوں نے بتایا کہ ان اکیڈمیز کے ذریعے پاکستان میں آن لائن قرآن اور سلامی تعلیم کا حصول اتنا عام نہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :