تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کی مرکزی تنظیم کے انتخابات مکمل ،ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اتوار 8 نومبر 2015 17:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء)تحریک منہاج القرآن علماء کونسل کی مرکزی تنظیم کے انتخابات گزشتہ روز مکمل ہوگے ،ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ امداد اللہ قادری مرکزی صدر، صاحبزادہ مفتی محمد حسین فیضی اور علامہ محمد اسحاق نقوی نائب صدر، علامہ میر آصف اکبر قادری ناظم، صاحبزادہ علامہ محمد بدرالزماں قادری ناظم نشرواشاعت، علامہ ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد ناظم تربیت، علامہ محمد حسین آزاد ناظم رابطہ، علامہ محمد عثمان سیالوی نائب ناظم رابطہ اور صاحبزادہ مظہر فرید کو ناظم مالیات منتخب ہوئے۔

نو منتخب عہدیداروں کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، ناظم میاں کاشف محمود، علامہ عزیز الحسن اعوان ،غلام محمدقادری ،اللہ رکھا نعیم،حاجی امین القادری،رانارب نوازانجم نے مبارکباد دی ۔