Live Updates

ملک کی 18کروڑ عوام کے فرماں بردار حکمران درحقیت ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں،2013میں جمہوریت کا کھلے عام خون کیا گیا جو پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور پر رقم ہے

تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 17:25

اسلام آباد /چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی 18 کروڑ عوام کے فرماں بردار حکمران درحقیت ذاتی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں2013میں جمہوریت کا کھلے عام خون کیا گیا جو کہ پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طور پر رقم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی ضلع چنیوٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیادت ضلعی آگنائزر میاں شوکت علی تھہیم نے کی۔

وفد میں سردار قائم علی شاہ،ڈاکٹر جاوید اقبال،سید عنائت علی شاہ اور حسن علی قاضی شامل تھے۔عمران خان نے کہا کہ مملکت کے تمام ادارے اس وقت میاں برادران کی فرماں برداری کرتے ہوئے من پسند قوانین کے تحت کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور عوام کے بنیادی حقوق پورے طریقے سے پاوں تلے روندے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کر وائے جا رہے ہیں جس میں دھامدلی نہیں دھاندلا کیا گیا ہے الیکشن کمیشن بتائے کہ بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشنیری اور سرکاری افسران کی مداخلت اور پنجاب حکومت کی تابعداری کا جواب دے کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب بتائیں کہ ان الیکشن میں جاری کردہ فنڈز میں جو مبینہ خرد بردہوئی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے ۔عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ساتھ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں میں بھی ظلم وستم کی نئی تاریخ رقم کی گی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کا احترام کرتا ہوں اور میڈیا کو بھی چاہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فرائض سر انجام دے میڈیا کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتی ہیں مگر بعض مقامات پر مجھے بلاوجہ متنازعہ بنانے کی کوشش کی گی جسکا مجھے افسوس ہے۔

انہوں نے وفد کو ہدایت کی کہ 19 نومبر کو چنیوٹ میں ہونے والے بلدیاتی الیکش میں پی ٹی آئی کی جیت کے لیے ہر کوشش بروئے کار لائیں اور امیدواروں کی جیت کی بھر پور کوشش کریں اور اس میں کوئی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔اور پی ٹی آئی کلین سویپ کرئے ۔انہوں نے کہا کہ میری ہدایت پر پی ٹی آئی پنجاب کے آگنائزر سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور 10 نومبر کو چنیوٹ کا دورہ کریں گئے اور بلدیاتی امیدوارں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات