بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر دنیا بھر میں آواز بلند کریں گے،بھارتی حکومت نے مسلمانوں ،سکھوں،مسیحیوں اور نچلی ذات کے ہندووٴں پر مظالم کی انتہا کردی ،بھارتی اقلیتوں کو متحد ہوکر اپنا دفاع کرنا ہوگا،مودی کی طرف سے کشمیر کے مسئلہ پر اختیار کیا جانے والا موٴقف عالمی قوانین کے خلاف ہے، پوری امت مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے کھڑی ہوجائے

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی لندن روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر دنیا بھر میں آواز بلند کریں گے۔بھارتی حکومت نے مسلمانوں ،سکھوں،مسیحیوں اور نچلی ذات کے ہندووٴں پر مظالم کی انتہا کردی ہے ۔

بھارتی اقلیتوں کو متحد ہوکر اپنا دفاع کرنا ہوگا۔بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے کشمیر کے مسئلہ پر اختیار کیا جانے والا موٴقف عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ پوری امت مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کیلئے کھڑی ہوجائے ۔ حالات اور واقعات بتاتے ہیں کہ اب مزید کشمیریوں اور فلسطینیوں مجبور اور مقہور نہیں رکھا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہ بات انھوں نے لندن روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ لندن میں ہونے والی عالمی بین المذاہب کانفرنس میں ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اپنا بھر موٴقف پیش کریں گے۔

پوری دنیا کو جان لینا چاہئے کہ اس وقت بھارتی حکومت اور شیو سینا نے ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔اور اقلیتوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ،فلسطین اور ہندوستان کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ پاکستان علماء کونسل پوری دنیا میں ظالم کیخلاف اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کررہی ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں غیر محفوظ ہوچکی ہیں ۔ عالمی دنیا کو بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔