گوجرانوالہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ کے دھڑوں میں زبردست کشیدگی

اشتہار لگانے کے تنازعہ پر مسلم لیگ (ن) اور جونیجو گروپ کے درمیان فائرنگ ‘راہگیر لڑکی اور کونسلر کے امیدوارسمیت 3 زخمی

اتوار 8 نومبر 2015 17:23

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) گوجرانوالہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ کے دھڑوں میں زبردست کشیدگی نے لڑکی سمیت 3 افراد کو موت کے منہ پر پہنچا دیا‘اشتہار لگانے کے تنازعہ پر مسلم لیگ (ن) اور جونیجو گروپ کے درمیان گولیاں چل گئیں‘ فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر لڑکی اور کونسلر کے امیدوارسمیت 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پولیس کے مطابق احمد نگرہ میں جونیجو گروپ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حامیوں کے درمیان اشتہار لگانے کے معاملے پر تنازعہ ہوا جس پر دونوں گروپوں نے طیش میں آکر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زدمیں آکر قریب سے گزرتی ہوئی ایک جواں سال لڑکی زخمی ہوگئی جبکہ کونسلر کے ایک امیدوار سمیت ایک اور شخص بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔