2015 ء کے آخر تک 10لاکھ لوگوں کو گھر فراہم نہ کرسکا تو مونچھیں مونڈوا دونگا،نکولس مادورو

اتوار 8 نومبر 2015 17:07

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء)وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اگر ان کی حکومت 2015 ء کے آخر تک 10لاکھ لوگوں کو گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہ کرسکے تو وہ مونچھیں مونڈوا دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا ہے کہ 31 دسمبر 2015ء تک دس لاکھ بے گھر لوگوں کو رہائش فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کی سزا کے طور پراپنی مونچھیں مونڈوا دیں گے تاکہ سب کو پتا چل سکے کہ میں ایک بدعہد صدر ہوں جو عوام سے کیے وعدے پورے نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ 2010ء کے سیلاب کے نیتجے میں وینزویلا میں ہزاروں خاندان گھروں سے محروم ہو گئے تھے۔