روسی طیارے کی تباہی بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا،ایمان المقدم

اتوار 8 نومبر 2015 17:06

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) مصر کے علاقے سینا میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کی تحقیق کرنے والی بین الاقوامی ٹیم کے مصری سربراہ ایمان المقدم نے کہا ہے کہ طیارے کی تباہی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمان الا مقدم نے کہا ہے کہ روس کے مسافر طیارے کی تباہی کے حوالے سے تمام پہلووٴں پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان اطلاعات کی بھی تصدیق کی ہے کہ روسی مسافر طیارے کے کاک پٹ سے حاصل ہونے والی ریکارڈنگ کے آخری لمحے میں ایک شور سنا گیا ہے تاہم اس آواز کا مزید تجزیہ ہونا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تحقیقاتی ٹیم میں روسی، فرانسیسی، جرمن اور آئرش ماہرین شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس کے مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے تمام پہلووٴں پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی اور برطانوی حکام کا کہاتھا کہ انٹیلیجنس اندازوں کے مطابق مصر میں روسی جہاز کو بم کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :