جنوبی سوڈان میں حکومتی فورسزو باغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں درجنوں بچے ہلاک ہو گئے،اقوام متحدہ

اتوار 8 نومبر 2015 17:06

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں درجنوں بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے سیاسی معاہدوں کے باوجود ملک کے شمال میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں تقریباً 40 ہزار افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دو ہفتوں میں جنوبی سوڈان میں جنسی تشدد اور عام شہریوں کے قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :