بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکت تسلیم کرلی

اتوار 8 نومبر 2015 17:05

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست بہار کی اسمبلی کے انتخابات میں اپنی جماعت کی شکت تسلیم کرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز انھوں نے بہار کے وزیراعلی اور بی جے پی مخالف اتحاد کے سربراہ نتیش کمار کو فون کرکے انھیں کامیابی پر مبارکباد دی۔الیکشن کمیشن کے اب تک کے نتائج کے مطابق مودی کی ہندو انتہا پرست جماعت اسمبلی کی 243 نشستوں میں سے صرف 52 میں کامیابی حاصل کر سکی جبکہ نتیش کمار کا اتحاد 158 نشستوں پر بھاری اکثریت سے جیت رہا ہے۔