چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے (کل) سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے راولپنڈی بنچ کے دو ڈویژنل اور 5 سنگل بنچ تشکیل دیدیئے

اتوار 8 نومبر 2015 17:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے کل(پیر) کو شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے لیے راولپنڈی بنچ کے دو ڈویژنل اور4 سنگل بنچ تشکیل دیدیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایا ت پر ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل ) سید شبیر حسین شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے ڈویژنل بنچ نمبر ایک میں جسٹس عباد الرحمان لودھی اور جسٹس علی باقر نجفی جبکہ ڈویژنل بنچ نمبر دو میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی شامل ہیں ۔

ڈویژنل بنچ قتل ‘اقدام قتل کے مقدمات ‘دہشت کے مقدمات ‘اپیلوں ‘نظر ثانی درخواستوں سمیت تمام امور کے مقدمات سنیں گے جبکہ4سنگل بنچ جسٹس عباد الرحمان لودھی ‘جسٹس سید محمد باقر علی نجفی ‘جسٹس سید شہباز علی رضوی ‘راجہ شاہد محمود عباسی پر مشتمل ہونگے ۔ ڈویژنل بنچ پیر سے جمعرات تک کیسز سنیں گے ‘ڈویژنل بنچ نمبر دو صبح 9بجکر 30منٹ پر مقدمات کی سماعت کا آغاز کرے گا ۔