دھنیا کی بہتر پیداوارکیلئے آبپاشی میں احتیاط برتنے کی ہدایتن

اتوار 8 نومبر 2015 16:52

فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 نومبر۔2015ء)محکمہ زراعت نے دھنیا کی بہتر پیداوارکیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طور پر اس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگز نہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیا کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجما ن نے اتوار کے روز یہاں بتایاکہ اگر فصل کی بوائی وتر میں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15 سے 20روز تک پانی نہ دیاجائے اور جب پودے 4سے 5انچ بڑے ہو جائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ پودے کا فاصلہ 9سے12 انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشو ونما پاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موٴثر انداز میں زمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پا سکتے ہیں۔ انہوں نے دھنیا کی کٹائی کے بعد زمین کی زرخیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے نائٹروجنی کھاد ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ فصل کی بڑھوتری تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔